هفته,  19 اپریل 2025ء
وزن میں اچانک حیران کن کمی بیماری یا ڈائٹنگ؟ کرن جوہر نے خاموشی توڑدی

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بالی وڈ ڈائریکٹر اور فلم پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنے وزن میں آنے والی حیران کن کمی پر لب کشائی کردی۔

حالیہ دنوں کرن جوہر کے وزن میں آئی اچانک کمی کے بعد مداح تشویش میں مبتلا تھے دوسری جانب وزن میں کمی کیلئے کرن جوہر کے اوزیمپک ( تیزی سے وزن میں کمی کیلئے استعمال کی جانے والی دوا) کے استعمال کے حوالے سے بھی  قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

تاہم اب  ایک لائیو سیشن کے دوران کرن جوہر نے وزن میں کمی کیلئے دوا کے استعمال کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی فٹنس کا راز بھی بتا دیا ہے۔

بالی وڈ ڈائریکٹر کے مطابق ’مجھے معلوم ہوا تھا کہ مجھے اپنے  blood levels میں درستگی  کی ضرورت ہے، اگرچہ اس کیلئے میں  اب بھی ادویات استعمال کررہا ہوں‘۔

مزید پڑھیں: روزنامہ جموں و کشمیر کے خلاف درج ایف آئی آر معطل، عدالت نے حکومت و پولیس سے جواب طلب کرلیا

کرن جوہر کے مطابق ’لیکن میرے وزن میں کمی کی بنیادی وجہ ایک سخت ڈائٹ پلان ہے جس کی وجہ سے میں دن میں صرف ایک مرتبہ کھانا کھاتا ہوں، میرے وزن میں آئی کمی کا مقصد اچھی صحت کا حصول ہے جو کہ صحت مند طریقوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حاصل کیاگیا ہے‘۔

 بالی وڈ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس ڈائٹ پلان کے ساتھ میں تیراکی اور پیڈل بال کو بھی اپنی روٹین کا حصہ بنائے ہوئے ہوں۔

دوران گفتگو انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ صحت مند غذا اور ایکسرسائز  کے ذریعے خود کو بہتر رکھنے کی کوشش کریں۔

مزید خبریں