لاہور(روشن پاکستان نیوز)اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ نہ جانے کیوں لوگ انہیں مغرور کہتے ہیں جب کہ وہ مغرور نہیں بلکہ انتہائی معصوم ہیں، ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ مغرور نہیں بلکہ پیاری ہیں۔
نازش جہانگیر حال ہی میں وصی شاہ کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ماضی میں محبت ہوچکی ہے اور وہ محبت میں اندھی بھی ہوگئی تھیں۔
مزیدپڑھیں:شوکت بسرا قرآن مجید لیکر الیکشن کمیشن پہنچ گئے، اہم شخصیت سے بڑا مطالبہ کر دیا
نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ جب کسی کو کسی سے محبت ہوجاتی ہے تب کچھ سمجھ نہیں آتا، بس اسے محبوب اچھا لگتا ہے، محبت میں انسان اندھا، کانا، لولا اور لنگڑا بھی ہوجاتا ہے۔