منگل,  25 مارچ 2025ء
جب رمضان ٹرانسمیشن نہیں تھی تو لوگ زیادہ عبادت کرتے تھے: بشریٰ انصاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشنز سے قبل لوگ عبادت پر زیادہ توجہ دیتے تھے۔

بشریٰ انصاری نے ڈیلی وی لاگنگ کرتے ہوئے رمضان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ  آج کل رمضان میں رونقیں لگی ہوئی ہیں، ہر گھر میں کھانے پکائے جارہے ہیں،  سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جارہا ہے اور ہر چینل پر کچھ نا کچھ سکھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل رمضان رونقی ہوگئے ہیں، پہلے کے رمضان ایسے نہیں تھے، شاید وہ وقت اچھا بھی تھا، اب میں بھی رمضان ٹرانسمیشن میں جاتی ہوں، رمضان ٹرانسمیشن دیکھ کر روزے کا وقت گزر جاتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ہم رمضان ٹرانسمیشن نہیں دیکھتے تھے تو عبادت زیادہ کرتے تھے، قرآن اور تسبیح زیادہ پڑھتے تھے۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ، صفائی ستھرائی اور رمضان سہولت بازار کا جائزہ لیا

مزید خبریں