اسلام آباد ( روشن پاکستان نیوز) پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مریم نفیس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا انہوں نے نام بھی بتا دیا۔
اداکارہ کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دی گئی، اپنے نومولود کے ہمراہ انہوں نے چند تصاویر بھی اپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئیں
اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری دنیا اب اور بھی حسین ہوگئی۔
مزید پڑھیں:زندگی میں ہرچیزکا صحیح وقت اللہ پاک دیتے ہیں، مریم نفیس
انہوں نے لکھا کہ دنیا والوں ملیے سید عیسیٰ امان احمد سے۔ ایک ہفتے سے بھی کم عمر اس پیارے بچے نے اس بابرکت مہینے میں آ کر ہمیں اپنی محبت میں گرفتار کرلیا۔
اس دنیا میں اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اللہ آپ کے سارے خوابوں کو پورا کرے۔ آمین۔ مداحوں سے بھی درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔