اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اداکارہ سارہ خان نے اپنے مختلف ڈراموں میں رونے والے کرداروں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے لئے رونا بہت مشکل ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سارہ خان نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ڈراموں میں اپنے رونے والے سین سے متعلق بات کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں قادیانی اور صیہونی سرمایہ کاروں کے درمیان مشترکہ کاروباری مفادات کی تحقیقات کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ میں زیادہ تر اداس کردار ادا کرتی ہوں لیکن مناظر کے دوران رو نہیں سکتی، میں دکھی مناظر میں بھی بمشکل ہی رو پاتی ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میری زندگی میں بہت سے افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مجھے رونا بلکل اچھا نہیں لگتا۔