منگل,  23 دسمبر 2025ء
سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ، عریشہ رضی خان کے شوہر سیخ پا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اداکارہ عریشہ رضی خان کی شادی کی تصاویر پر صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بنانے پر اداکارہ کے شوہر غصہ ہو گئے ۔کچھ ہفتے قبل عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا جن میں ڈھولکی، برائیڈل شاور، دُعائے خیر، مایوں اور گیم نائٹ شامل تھیں، 10 فروری کو ان کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

اداکارہ نے اپنی رخصتی پر لال رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس پر انہوں نے بھاری جیولری بھی پہنی۔عریشہ رضی نے اپنی شادی کی تقریب میں بولی وڈ کے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص بھی کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو اپنی شادی پر رقص کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: لوگوں کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،اداکارہ میرا

رخصتی کی تقریب کے بعد اداکارہ کا شاندار ولیمہ بھی ہوا جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ فوٹوشوٹ بھی کروایا، تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے عجیب و غریب کمنٹس کرکے جوڑے کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں