جمعرات,  20 فروری 2025ء
کوئی بھی فنکار خوبصورتی کی بنا پر نام نہیں کما سکتا، صبا قمر

کراچی (روشن پاکستان نیوز) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بنا پر نام نہیں کما سکتا بلکہ اس کیلئے فن کے رموز پر بھی عبور حاصل ہونا چاہیے۔

اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ مشکل وقت کے دوستوں کو فراموش کیا ہے اور نہ ایسا کر سکتی ہوں، ایسے لوگ زندگی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مومل شیخ اپنے فیملی کے بارے میں کھل کر بول پڑیں

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز سمیت کوئی بھی شعبہ ہو اگر آپ اس کی مہارت نہیں رکھتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔

یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شوبز میں خوبصورت چہرے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ اس کے برعکس فن پر عبور رکھنے والوں نے زیادہ نام کمایا ہے۔مشکل حالات میں جن دوستوں نے ساتھ دیا ہے انہیں زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گی۔

مزید خبریں