پیر,  27 جنوری 2025ء
معروف فنکار کبریٰ خان اور گوہر رشید کا شادی کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے انوکھے انداز میں اپنی شادی کا اعلان کیا۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی جس میں ہمایوں سعید، عاصم اظہر اور اذان سمیع خان سمیت دیگر شخصیات شادی کا پوچھ رہی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں کبریٰ اور گوہر رشید آتے ہیں اور مسکراتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں۔

کبری خان اور صبور علی کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

دونوں کی شادی کب ہوگی تاحال تاریخیں سامنے نہیں آئی ہیں لیکن ان کے اعلان سے دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں درست نکلی ہیں۔

مزید خبریں