بدھ,  29 جنوری 2025ء
گہری رنگت ماڈلنگ میں فائدہ، ٹی وی میں مشکل ہوتی، سنیتا مارشل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ ماڈلنگ میں گہری رنگت کا فائدہ جبکہ ٹی وی کی دنیا میں تھوڑی سی مشکل ہوتی۔

اداکارہ وماڈل سنیتا مارشل نے کہا کہ ماڈلنگ میں مجھے کبھی بھی گہری رنگت کی وجہ سے مسئلہ نہیں ہوا بلکہ ماڈلنگ میں تو سب پسند کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: شاداب خان نے خاتون ٹک ٹاکر شاہ تاج خان کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

لیکن ہاں ٹی وی میں کبھی کبھارایسا ہوا اگرفریم میں کھڑی ہوں اورمیرے ساتھ کوئی ایسی لڑکی یا لڑکا کھڑا ہے جو بہت ہی زیادہ فیئر ہے تو کیمرامین کو لائیٹ کرنے میں مسئلہ ہوتا تھا۔

اگروہ زیادہ لائیٹ ڈالتے تھے مجھے بیلنس کرنے کیلئے تو فریم میں دوسرا شخص بلاسٹ ہوجاتا تھا اور کم لائیٹ کرتے تھے تو میں بہت زیادہ ڈارک ہوجاتی تھی۔

ایسا صرف چند کیمرا مینز کیساتھ ہوا وہ مجھے کہتے تھے کہ آپ فیئر کرلیں اور دوسرے کو کہتے تھے کہ آپ تھوڑا ڈارک کرلیں۔

مزید خبریں