اتوار,  19 جنوری 2025ء
بھارتی گلوکار نے اپنی دوست سے شادی کرلی

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) معروف بھارتی گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سورلیا کے ساتھ روایتی انداز میں شادی رچالی۔

شادی کی تقریب میں دلہن نے سرخ لہنگا جبکہ دلہا نے سفید کڑھائی والے شیروانی میں سب حآضرین کو متاثر کیا۔ درشن نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میری بہترین دوست ہمیشہ کے لیے۔“

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوشی سے مسکراتے اور اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پہلی تصویر میں درشن نے دھارل کو گلے لگایا ہوا ہے، دوسری تصویر میں دونوں شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور ایک اور تصویر میں ان کے ہاتھوں میں ہاتھ دیے دکھایا گیا ہے۔

درشن نے دھارل کو مداحوں اور دوستوں نے تصاویر پر مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار کر دی۔

ایک مداح نے لکھا دونوں کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا، آپ کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔ ایک اور صارف نے کہاکہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوا اور یہ لمحہ انتہائی خوبصورت ہے، زندگی بھر کی خوشیوں کے لیے دعاگو ہوں۔

مزید پڑھیں: مصری نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرلی

واضح رہے کہ دھارل سورلیا کا پس منظر آرکیٹیکچر اور ڈیزائن سے ہے، جبکہ درشن راول مشہور گلوکار ہیں، انہوں نے کئی ہٹ گانے دیے ہیں۔

مزید خبریں