منگل,  14 جنوری 2025ء
زویا ناصر کی والدہ نے ڈاکوؤں کو کس طرح بیوقوف بناکر پکڑوایا؟ اداکارہ نے دلچسپ قصہ سنادیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کی والدہ نے ڈاکوؤں کی مدد کی تھی۔

حال ہی میں زویا نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے تقریباً 15 سال قبل ہونے والے واقعے سے متعلق بتایا۔

اداکارہ سے میزبان تابش نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ کی والدہ کئی بار اغوا ہوچکی ہیں تو کیا انہیں شوق ہے؟ اور ایک بار تو انہوں نے ڈاکوؤں کی مدد بھی کی تھی۔

زویا ناصر نے واقعے کی تفصیلات بتائیں کہ کراچی میں رات 2 بجے کا وقت تھا جب میری والدہ گھر جارہی تھیں کہ انہیں ڈاکوؤں نے روک لیا، ڈاکوؤں نے ڈاکا مارا  اور امی کو گاڑی سے اتارنے لگے۔

اداکارہ نے گفتگو میں کہا کہ امی نے گاڑی نہیں چھوڑی اور وہ ایسے بن گئیں جیسے شہر میں نئی ہیں، انہوں نے کہا بیٹا مجھے تو یہاں کا راستہ نہیں پتا، میں گم ہوجاؤں گی، مجھے کوئی ماردے گا تو مجھے گھر کے قریب اتار دو کہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امی گھر کے قریب ہی تھیں، جب ڈاکوؤں نے انہیں روکا تو وہ فون پر میرے ایک انکل سے بات کررہی تھیں، انہوں نے فون آن رکھ کے گاڑی کی سیٹ کے نیچے ڈال دیا تاکہ انکل تمام گفتگو سنیں۔

مزید پڑھیں؛ احد رضا میر کا سجل علی کی تعریف میں بیان سوشل میڈیا پر وائرل

زویا ناصر نے کہا  کہ امی جیسے جیسے گاڑی چل رہی تھی ساتھ ساتھ ڈاکوؤں سے سوالات کررہی تھیں کہ یہ کون سی جگہ ہے، یہ مسجد ہے نا اور ڈاکو سب بتا بھی رہے تھے تاکہ فون پر موجود میرے انکل سب سنیں اور پولیس کو وہاں بھیجیں۔

اداکارہ کے مطابق بعدازاں وہ ڈاکو پکڑے گئے تھے اور گاڑی بھی بچ گئی، بعد میں پتہ چلا وہ بے چارے طالب علم تھے، کسی کے والد کا انتقال ہوچکا تھا، کسی کی بہن کی شادی تھی اور کسی کی جائیداد ہڑپ کی گئی تھی۔

زویا ناصر نے مزید بتایا کہ پھر امی نے ان سب کو معاف کردیا اور سب کی مدد کی، جس کی بہن کی شادی ہونی تھی اس کی شادی کروائی، جہیز دیا، اس کے گھر سے اچار اور چٹنیاں بھی آتی تھیں تو ہم کہتے تھے ڈاکو کے گھر سے اچار آیا ہے۔

مزید خبریں