اتوار,  12 جنوری 2025ء
احد رضا میر کا سجل علی کی تعریف میں بیان سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی اداکار احد رضا میر کا اپنی سابقہ اہلیہ اور معروف اداکارہ سجل علی کی تعریف میں دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی بڑی ہٹ رہی اور دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس میں کام کیا ہے جبکہ دونوں رشتہ ازدواج میں بھی منسلک رہے تاہم ان کی شادی کچھ عرصہ بعد خاموشی سے ٹوٹ گئی اور انہوں نے اس بارے میں کبھی کھل کر بات نہیں کی۔

معروف جوڑی کی علیحدگی انکے مداحوں کے لیے تکلیف دہ تھی۔

حال ہی میں احد رضا میر نے پاکستان کی معروف اداکاروں کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے اور اپنی سابقہ اہلیہ سجل علی کی بھی تعریف کی ہے کہ وہ کتنی اچھی اداکارہ ہیں۔

مزید پڑھیں؛ انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال کے طویل تنازع کے بعد طلاق کا تصفیہ طے پاگیا

احد رضا میر نے کہا کہ انہوں نے اداکارہ رمشا خان، سجل علی اور دنانیر مبین کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ سب اپنے کام میں بہت اچھی ہیں۔

مزید خبریں