اتوار,  05 جنوری 2025ء
اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

کراچی(روشن پاکستان نیوز) میں معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز  ہوگیا۔

نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی رسم مایوں کی تصاویر پوسٹ کیں اور اپنی شادی کی تقریبات شروع ہونےکا بتایا۔

مایوں کی تصاویر میں نیلم منیر کو زرد رنگ کے جوڑے میں مہندی لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں اداکارہ اپنی والدہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

 مزید پڑھیں؛ کس بھارتی اداکارہ کو انڈیا کی ہانیہ عامر قرار دیا گیا؟ اداکارہ کا ردعمل بھی آگیا

نیلم منیر کی جانب سے مایوں کے موقع پر کراچی کے خوبصورت مقام پر فوٹوشوٹ کروایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر کو لائیک کرنے کے ساتھ انہیں مبارک بادیں دینےکا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ  کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی۔

2022  انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی تھی جس میں ان کاکہنا تھاکہ میری شادی کی خبر اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔

مزید خبریں