اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف رائٹر اور اداکار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ میرا اسکرپٹ اللہ کی طرف سے آتا ہے اور میں اس کا محافظ ہوں۔
معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے حال ہیں میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’ وہ کسی کو بھی اپنے اسکرپٹ کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے آتا ہے اور وہ اس کے محافظ ہیں ‘‘۔
خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ’’ اگر کوئی میرے اسکرپٹ میں ترمیم کرنے کی ہمت کرتا ہے تو میں دوبارہ کبھی اسکے لیے نہیں لکھتا ‘‘۔
مزید پڑھیں؛ والدین نے پاکستان سے یہاں آکر محنت کی، سرکا اعزاز ملنے پر امی جذباتی ہوگئی تھیں: میئر لندن
اپنی ناراضی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے معروف رائٹر کا کہنا تھا کہ ’’ میں دل میں نہیں رکھتا اور کہہ دیتا ہوں، بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ میں کسی سے شدید ناراض ہوتا ہوں لیکن بعد میں ان کی معافی تلافی ہوجاتی ہے ‘‘۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’’ وفا اور حیا مرد کی اوقات نہیں، وہ عورت سے سیکھتا ہے، جتنی بھی اس کے پاس ہوتی ہے ‘‘۔