اتوار,  29 دسمبر 2024ء
’ایسا تحفہ جسکا خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا‘ سکیش کا کرسمس پر جیکولین کیلئے بڑا سرپرائز

ممبئی (روشن پاکستان نیوز)کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر نے جیل سے  بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ایک اور خط لکھ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چندر شیکھر200 کروڑ بھارتی روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں2015 سے  بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں جہاں سے انہوں نے خط کے ہمراہ جیکولین کو کرسمس کا شاندار تحفہ بھی  بھیجا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش نے  جیکولین   کیلئے 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر خط لکھا تھا جو کہ وائرل ہوگیا ہے۔

 خط میں سکیش  نے جیکولین کو ‘بیبی گرل’ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کرسمس کی مبارکباد دی اور کرسمس کا تہوار جیکولین سے علیحدہ منانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔

 سکیش کے  جیکولین کو لکھے گئے خط کے مطابق ’ مائی لوو!   آپ سے دوری مجھے آپ کے لیے سینٹاکلاز  بننے سے نہیں روک سکتی، میرے پاس اس سال آپ کے لیے ایک بہت ہی خاص تحفہ ہے، آج میں آپ کو شراب کی بوتل نہیں بلکہ محبت کے ملک’ فرانس‘  میں ایک انگور کا باغ تحفے میں دے رہا ہوں، ایسا تحفہ جس کا آپ نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا۔‘

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش کے پچھلے تمام خطوط کی طرح جیکولین نے اس خط کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیش نے صحافیوں کے ذریعے اداکارہ جیکولین کو ویلنٹائن وِش بھی کیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے دوست چندرشیکھرسے مہنگے تحائف وصول کرنےکے الزامات ہیں جبکہ چندرشیکھر پرکروڑوں روپےکے فراڈ اور بھتہ وصول کے سنگین الزامات ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں