اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ زینب کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر ان کی بہن اور اداکارہ حمائمہ ملک نے حقیقت بیان کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر زیرِگردش دعوؤں کے مطابق زینب کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک مبہم اسٹوری اپڈیٹ ہوئی جسے دیکھ کر صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے، اگرچہ کہ چند ہی لمحوں بعد یہ اسٹوری حذف کردی گئی تھی لیکن سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شارٹ میں زینب کے فیروز سے علیحدگی کے اعلان نے تہلکہ مچا دیا۔
بعدازاں، زینب کی دوست اور نند حمائمہ ملک نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھایا۔
مزید پڑھیں ؛ اداکار شہریار منور کس لڑکی سے شادی کرنے جارہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو خبردار کیا اور لکھا کہ، ’اوہ اللہ کے بندوں! وہ بس ابھی ابھی دوڑنے ایک ساتھ گئے ہیں، ہاہاہا، اور سلطان اور فاطمہ میرے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھ رہے ہیں۔‘
حمائمہ نے مزید لکھا کہ، ’اللہ سے ڈرو لوگوں! فیروز سے آگے جہاں اور بھی ہیں… بار بار کبھی طلاق، کبھی شادی، کبھی افیئر کی باتیں۔ کچھ اور لطف اندوز ہونے کے لیے ڈھونڈو، براہ کرم۔ یہ ہمارا خاندان ہے، اور ہم سب ایک ساتھ خوش اور صحت مند رہتے ہیں۔‘
ایک اور اسٹوری میں حمائمہ نے فیروز اور زینب کے خوشگوار لمحات پر مشتمل ویڈیو شیئر کی جس میں فیروز اہلیہ کو ’مائے بیبی‘ کہہ کر پکار رہے ہیں
ویڈیو کے کیپشن میں حمائمہ نے لکھا کہ، ’یہ تم نفرت کرنے والوں کو دکھانے کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ تمہیں سکون سے محبت کرنا سکھانے کے لیے ہے۔‘
یاد رہے کہ جون 2024 میں، اداکار فیروز خان نے ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب سے شادی کی تھی جس کے بعد سے یہ جوڑا خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتا ہے۔