اتوار,  01 دسمبر 2024ء
شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

 

بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل اپنی نئی ویب سیریز ’ہنٹر 2‘کی شوٹنگ کر کر رہے تھے کہ جب ایکشن سین فلماتے ہوئے ایک وزنی لکڑی ان کی پسلیوں پر لگ گئی جس سے انہیں شدید چوٹ آئی۔

ڈاکٹروں کو فوراً سیٹ پر بلایا گیا تاکہ ان کا معائنہ کیا جا سکے، اداکار کا ایکسرے بھی کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی پسلیوں پر گہری چوٹ آئی ہے۔

پنک وِلا کو اداکار کی ٹیم کے زرائع نے بتایا ہے کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں اور فی الوقت شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے۔تاہم اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے کہ وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں اور جلد شوٹنگ پر واپس جائیں گے۔

پاکستان پوسٹ میلوڈی جی پی او 9لاکھ 33ہزار کرپشن کا انکشاف

مزید خبریں