پیر,  07 اکتوبر 2024ء
دیپیکا نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرال کے برابر میں کروڑوں روپے مالیت کا گھر خرید لیا

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) حال ہی میں ماں بننے والی بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کی پیدائش کے بعد ممبئی میں کروڑوں روپے مالیت کا نیا گھر خرید لیا۔

8 ستمبر کو بالی وڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون اور اداکار  رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

 ایک ہفتے اسپتال میں رہنے کے بعد گزشتہ دنوں دیپیکا کو ڈسچارج کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ شوہر اور بیٹی کے ساتھ گھر پہنچی تھیں جس کی کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔

تاہم اب دیپیکا کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ نے ممبئی میں کروڑوں روپے مالیت کا نیا گھر خریدا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے باندرہ میں 17 کروڑ 80 لاکھ روپے میں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے یہ اپارٹمنٹ ساگر ریشم کوآپریٹو سوسائٹی کی 15ویں منزل پر خریدا، جو ایک پوش علاقہ ہے اور اپنے سمندری نظاروں کے لیے جانا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیپیکا کا یہ نیا اپارٹمنٹ شوہر رنویر سنگھ کی والدہ اور ان کی ساس انجو بھونانی کے گھر کے بالکل ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ہوئی تھی اور رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

مزید خبریں