جمعه,  20  ستمبر 2024ء
حجاب کا مقصد صرف بالوں اور چہرے کو چھپانا نہیں ہوتا، سابقہ اداکارہ نمرہ خان

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اداکارہ نمرہ خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان کے حجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو ان سے سیکھنا چاہیے کہ حجاب کا کیا مطلب ہوتا ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے اغوا سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

نمرہ خان نے کہا کہ پردے اور حجاب کا مطلب ہوتا ہے کہ جسم اور چہرے کو مکمل طور پر ڈھانپنا، حجاب کا مقصد صرف بالوں اور چہرے کو آدھا چھپانا نہیں ہوتا، اللہ پاک ہمیں بھی توفیق دے۔اداکارہ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ میں جو کررہی ہوں وہ ٹھیک ہے یا غلط، یہ سب میرا اور اللہ کا معاملہ ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News