جمعرات,  19 دسمبر 2024ء
اداکار عمران عباس کی عراقی وزیرِ اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات

بغداد(روشن پاکستان نیوز) کربلا میں موجود پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے عراقی وزیراعظم  محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کی ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے عراق کے وزیرِاعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی۔

عمران عباس نے لکھا کہ ‘میں وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی اور عراقی میڈیا اتھارٹی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ مجھے بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا۔ مسلسل دوسرے سال عراق میں سالانہ ’اربعین‘ میں شرکت کرنے اور  پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔’

پاکستانی اداکار نے مزید لکھا کہ مختلف طبقوں اور مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے تقریباً 25 ملین زائرین عراق کے شہر کربلا میں اسلام کی خاطر سب سے بڑی قربانی دینے والے حضرت امام حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: گیس لائن بچھانے میں ناکامی، ایران نے پاکستان کو آئندہ ماہ عالمی ثالثی عدالت جانے کا حتمی نوٹس دیدیا

خیال رہے کہ عمران عباس نے اربعین کے موقع پر نجف سے کربلا تک اپنے پیدل سفر کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔ عمران عباس کو عراق کی حکومت کی طرف سے بطور سرکاری مہمان شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

مزید خبریں