هفته,  27 جولائی 2024ء
برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی میں ثقافت کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہتی ہوں ،زارااکبر

مانچسٹر(شوبز رپورٹر)معروف پاکستانی ادارکارہ زارا اکبر نے کہاہےکہ ہماری پہچان ہماری ثقافت ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی میں ثقافت کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہتی ہوں،یہاں فنکاروں کیلئے اکیڈمی بنانے کا عزم لے کر آئی ہوں ۔اصلاحی ڈرامے اورفلمیں پیش کروں گی تاکہ پاکستانی تہذیب اور ثقافت کو اچھے انداز میں پیش کیا جا سکے۔ میں نےبرطانیہ میں دیوانہ فلم بنا ئی ہے جو پاکستان میں ریلیز ہوچکی ہے جس میں پاکستانی برٹش اداکار وں نےکام کیا ہے،محبتیں بڑھائیں لیکن محبت میاں بیوی میں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہم نے اپنے بچوں کو اپنی ثقافت سے روشنا س کروانا ہے۔ زارااکبر نے محبت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محبتیں بڑھائیں لیکن محبت میاں بیوی میں ہونی چاہئے۔فلموں کے ذریعے ثقافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔میرے ساتھ یہاں کے مقامی اداکار کام کرتے ہیں ۔ میں نےبرطانیہ میں دیوانہ فلم بنا ئی ہے جو پاکستان میں ریلیز ہوچکی ہے جس میں پاکستانی برٹش اداکار وں نےکام کیا ہے۔ میرا مقصدثقافت کے فروغ کیساتھ ساتھ ان کو بہتر روزگار بھی دینا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں بہترین اداکار موجود ہیں لیکن معاشی صورتحال کی وجہ سے ان کو موقع نہیں مل رہا، انہوں نے برطانیہ میں پاکستانیوں سے درخواست کرتے ہوئےکہا کہ اس مشن میں میرا ساتھ دیں، برطانیہ میں پاکستانیوں کے بچوں کو اردواور پنجابی بولنے میں دشواری ہے ۔ ہماری اپنی فلمیں ، ڈرامے ہونگے تو بچےوہ دیکھیں گے اور اپنی ثقافت اور زبان کو بولیں گے اورسمجھیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں اصلاحی ڈرامے اورفلمیں پیش کروں گی تاکہ پاکستانی تہذیب اور ثقافت کو اچھے انداز میں پیش کیا جا سکے۔اس حوالے سے میں نے پروڈکشن آفس کے لئےلاہور ڈیفنس کے علاقے میں دفتر کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے اور میری کوشش ہو گی کہ سینئر فنکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے تاکہ فن اور فنکار کی ترویج ہو سکے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News