منگل,  23 جولائی 2024ء
پنکج ترپاٹھی نے ‘مرزا پور’ کے نئے سیزن کے لیے کتنا معاوضہ وصول کیا ؟

ممبئی(روشن پاکستان نیوز)  اداکار پنکج ترپاٹھی کے ویب سیریز ‘مرزا پور’ کے لیے گئے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پنکج کپورکو ویب سیریز ‘ مرزا پور’ میں قالین بھیا کے کردار سے نہ صرف شہرت حاصل ہوئی بلکہ انہیں اچھا معاوضہ بھی ادا کیا گیا۔ پنکج کپور کو مرزا پور2 کے لیے 10 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے گئے۔ پنکج ترپاٹھی کو کیرئیر کے آغاز میں ٹی وی سیریل میں اداکاری کے لیے صرف 1700 روپے کا معاوضہ ملا تھا۔ انہیں پہلا بڑا بریک تھرو فلم ‘گینگس آف واسع پور’ سے ملا تھا۔پنکج ترپاٹھی ‘مرزا پور 3 ‘ میں بھی قالین بھیا کا کردار نبھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی، مہوش حیات

ایک انٹرویو میں پنکج ترپاٹھی کا کہنا تھا ہ کسی کو صرف پیسے اور شہرت کے لیے اداکاری کے پیشے میں نہیں آنا چاہئیے۔ اپنی محبت اور اپنی ضروریات کو سمجھیں۔ زندگی میں دل لگا کر کام کریں گے تو پیسہ ضرور ملے گا۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ مجھے اداکاری کے لیے جو پہلا معاوضہ ملا وہ 1700 روپے تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News