اتوار,  22 دسمبر 2024ء
خلیل الرحمان قمر اور نعمان اعجازکی لڑائی،ایک دوسرے کوکیاکیابول دیا،جانئے

لاہور(روشن پاکستان نیوز)معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمٰن قمر اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنے دکھائی دیتے ہیں، اور اکثر اپنے جارہانہ بیانات کے باعث لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر جو کہ اپنے سخت بیانات کے باعث لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں، ایک بار پھر معروف پاکستانی اداکار کے لیے منفی لفظ کا استعمال کرنے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ڈراما نگار نے پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے لیے گھٹیا کا لفظ لائیو پروگرام میں استعمال کیا جس پر میزبان سمیت سامعین بھی ہکا بکا رہ گئے۔

خیال رہے اس سے قبل خلیل الرحمٰن قمراداکارہ ماہرہ خان پر بھی تنقید کرچکے ہیں، انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے ان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پروگرام میزبان نے خلیل الرحمٰن قمر سے سوال کیا کہ کیا وہ کسی سے نفرت کرتے ہیں؟

خلیل الرحمٰن نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اور صرف نعمان اعجاز سے نفرت کرتے ہیں۔

میزبان نے خلیل الرحمٰن سے اداکار نعمان اعجاز سے نفرت کرنے کی وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ نعمان محبت کے قابل نہیں ہیں اس لیے وہ ان کے نفرت کرتے ہیں۔

ڈراما نگار کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز بھلے ہی مشہور اداکار ہیں، ان کی لوگوں میں مقبولیت ہے، لوگ انہیں پسند بھی کرتے ہیں لیکن وہ ان سے نفرت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان سے نفرت کرنے کے سبب مزید اس موضوع پر بات کرنا نہیں چاہتے، کیوں کہ اس پر بڑی لمبی بحث چھڑ جائے گی۔

پروگرام میزبان نے سوال خلیل الرحمٰن سے پوچھا کہ نعمان سے نفرت کرنے کے باوجود انہیں اپنے ڈرامے میں کیوں کاسٹ کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ نعمان کو جس کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا وہ گھٹیا تھا اور انہیں اس کردار کو نبھانے میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی۔

معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر کے پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کے لیے مسلسل گھٹیا لفظ کا استعمال کرنے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین نے ذہنی مریض قرار دیا۔

صارفین نے خلیل الرحمٰن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں پاگل قرار دیا اور کہا کہ ان کا فوری طور پر اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیئے۔

 

 

مزید خبریں