هفته,  13 جولائی 2024ء
شاہ رخ خان کا لندن میں عالیشان گھر،قیمت کیا؟

لندن(روشن پاکستان نیوز)بالی وڈ اداکاروں نے بھارت کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بڑے بڑے محل بنا رکھے ہیں ۔

امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے علاوہ دیگر اداکاروں کے وطن سے باہر کروڑوں روپے مالیت کے گھر ہیں۔

سوشل میڈیا پر لندن میں واقع ایک گھر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بالی وڈ کنگ شارخ خان کا گھر ہے جو پارک لین لندن میں ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ اس گھر کی قیمت تقریباً 200 ملین پاؤنڈز ہے جو تقریباً 212 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کسی کا کہنا ہے ادھر شارخ خان کا صرف ایک فلیٹ ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ مے فیئر میں بھی وہ متعدد جائیدادوں کے مالک ہیں۔

اس کے علاوہ شارخ خان اور بھی جائیدادوں کے مالک ہیں ان کا ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں واقع گھر اس وقت سب سے زیادہ مہنگا گھر ہے جس کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ اداکار کا یہ گھر چھے ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔

یہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے دبئی کے مہنگے ترین علاقے پام جمیرہ میں ایک لگژری ہوم بنا رکھا ہے جو ساڑھے 8 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔

یہ گھر 17کروڑ84 لاکھ روپے کا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News