بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کے ایک چھوٹے مہمان کی آمد متوقع

نئی دہلی (روشن پاکستان نیوز) ویرات کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہ ہونے کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دوسرے مہمان کی آمد کی توقع کر رہے ہیں۔ سب ٹھیک ہے وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہا ہے کیونکہ وہ ایک چھوٹے سے مہمان کی توقع کر رہےہیں۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ اس کے علاوہ میں کسی اور چیز کی تصدیق نہیں کر سکتا، میں اسے کرکٹ کے میدان پر کھیلتے دیکھنے کا انتظار کر رہا ہوں لیکن اگر آپ سچے اور حقیقی انسان ہیں تو خاندان آپ کی پہلی ترجیح ہے۔ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، یقیناً ہم ان کی کمی محسوس کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اچھا فیصلہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور پھر 2021 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، اس وقت ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف سیریز ادھوری چھوڑ کر اپنے خاندان کے پاس آگئے تھے۔

مزید خبریں