مکہ مکرمہ(روشن پاکستان نیوز)پاکستانی معروف سینئر اداکارہ و میزبان ریما خان حج 2024ء کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں مکمل پردے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’الحمدللّٰہ جمعہ کی صبح مدینہ پاک پہنچی ہوں۔‘
یاد رہے کہ اس سال معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر بھی حج کی سعادت حاصل کریں گی۔
وہ گزشتہ شب کی فلائٹ سے حج 2024 کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچی ہیں۔