اتوار,  19 مئی 2024ء
کاجول نے مداحوں کو ہنسانے کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی

ممبئی(روشن پاکستان نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر اپنے مداحوں کو ہنسانے کے لیے اپنی ہی مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی۔

کاجول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں مختلف مواقعوں پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنی تصویریں دیکھ کر یہ احساس ہوا کہ میں تصویروں میں حیران کن طور پر اچھا برتاؤ کر رہی ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ چلیں اب ورلڈ لافٹر ڈے پر کچھ ایسی ویڈیوز دوبارہ دیکھیں جنہوں نے لوگوں کو ہنسایا۔

یاد رہے کہ کاجول کو آخری بار ویب سیزیز’دی ٹرائل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News