بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
شوبز ستاروں کی شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارکباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں کی جانب سے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کو دوسری شادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔

20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا، اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑی پر شدید تنقید کی اور کرکٹر پر الزام عائد کیا کہ اُنہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کو دھوکہ دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ثانیہ مرزا سے ہمدردی کا اظہار کیا تو وہیں ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال کو بھی تسلی دیتے نظر آئے۔اسی دوران پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کو شادی کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ان کی زندگی کی نئی شروعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

شوبز شخصیات کی جانب سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے لیے مبارکباد

m1m2

m4 

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں