اتوار,  08 فروری 2026ء
چین نے تجرباتی خلائی جہاز خلا میں بھیج دیا

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) چین نے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2ایف کیریئر راکٹ کے ذریعے دوبارہ قابلِ استعمال (ری یوزایبل) تجرباتی خلائی جہاز خلا میں بھیج دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ یہ تجرباتی خلائی جہاز دوبارہ قابلِ استعمال خلائی ٹیکنالوجی کی جانچ اور توثیق کے لیے مختلف سائنسی تجربات انجام دے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس مشن کا مقصد مستقبل میں دوبارہ استعمال کے قابل خلائی جہازوں کی تیاری کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے۔

قبل ازیں چین کے خود ساختہ ہائبرڈ بغیر پائلٹ کارگو طیارہ YH-1000S(جو اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا طیارہ ہے) نے جنوب مغربی چین کے چونگ چنگ میونسپلٹی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کو کامیابی سے مکمل کیا تھا۔

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 بڑے چینلز ڈیلیٹ کر دیے

چائنا اکیڈمی آف ایرو سپیس ایروڈائنامکس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پہلی پرواز کے دوران YH-1000S میں اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہائبرڈ پاور سسٹم نصب تھا، جسے ایک نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

اکیڈمی کے مطابق یہ طیارہ اپنے پیشرو YH-1000 کے مقابلے میں کم فاصلے پر ٹیک آف اور لینڈنگ، زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت اور طویل پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ YH-1000 نے گزشتہ سال مئی میں اپنی پہلی پرواز کی تھی۔

مزید خبریں