اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپارکونے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آج شام 5 بج کر 25 منٹ پر طلوع ہوگیا ہے۔
23اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ ہوگا۔
مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز پر آؤٹ، مہاراج کی 7 وکٹیں
فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، 23 اکتوبر 2025 کی شام کو موسم صاف ہونےکی صورت میں نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں۔
قوی امکان ہے جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔