جمعرات,  04  ستمبر 2025ء
اتوار کی رات بلڈ مون کا نایاب نظارہ، ایشیا اور یورپ میں دکھائی دے گا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اتوار کی رات بلڈ مون کا نایاب نظارہ ایشیا اور یورپ کے مختلف علاقوں میں دکھائی دے گا۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق اتوار کی رات مکمل چاند گرہن کے دوران چاند بلڈ مون کی شکل اختیار کر لے گا، چاند گرہن کا یہ مکمل مرحلہ اتوار کو 1730 جی ایم ٹی سے 1852 جی ایم ٹی تک جاری رہے گا۔

یہ منظر ایشیا، بالخصوص بھارت، چین، مشرقی افریقہ اور مغربی آسٹریلیا میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا، یورپ اور افریقہ کے لوگ صرف جزوی گرہن کا آغاز دیکھ سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ منظر اس وقت بنتا ہے جب سورج، زمین اور چاند ایک سیدھ میں آجاتے ہیں اور زمین کا سایہ چاند کو سرخی مائل رنگ میں ڈھک دیتا ہے.

ماہرین کے مطابق چاند گرہن کو دیکھنے کیلئے کسی خصوصی چشمے یا آلات کی ضرورت نہیں، صرف موسم صاف ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈ سے شاہانہ کھانے ، کروشیا کی سابق وزیر کو 7 ماہ قید

واضح رہے کہ یہ سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن ہے، جبکہ اگلے سال اگست 2026 میں اسپین اور آئس لینڈ میں نایاب سورج گرہن بھی دیکھا جا سکے گا۔

مزید خبریں