واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) گوگل پر صارفین کی پرائیویسی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے کے بعد امریکی عدالت نے گوگل کو 425 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
گوگل کیخلاف مقدمہ سان فرانسسکو فیڈرل کورٹ میں زیرِ سماعت تھا ، گوگل پر آٹھ سال تک صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا الزام ہے ، صارفین نے 31 ارب ڈالر سے زائد ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
الزام ثابت ہونے پر جیوری نے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ، فیصلہ ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی سیٹنگز کی خلاف ورزی پر سنایا گیا۔
واضح رہے کچھ عرصہ قبل ارجنٹینا میں ایک شہری کی نامناسب تصویر بنانے پر عدالت نے گوگل کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
ارجنٹینا کی ایک عدالت نے گوکل کو ایک شہری (جو پیشے کے اعتبار سے ایک پولیس افسر ہے) کو تقریباً 12 ہزار 500 امریکی ڈالرز ہرجانہ دینے کا حکم دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گوگل اسٹریٹ ویو کیمرہ نے سال 2015 میں پولیس افسر کے گھر کے صحن میں تصویر بنائی تھی، جب وہ اپنے گھر کے احاطے میں برہنہ حالت میں موجود تھا۔ جس پر شہری نے گوگل اور چند میڈیا اداروں کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
مزید پڑھیں: گوگل نے اپنے جی میل صارفین کو خبردار کر دیا