بدھ,  13  اگست 2025ء
اے سی بند کرنے کا صحیح طریقہ، جو سالوں استعمال کرنے والوں کو بھی نہیں معلوم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کیا آپ کو اے سی بند کرنے کا صحیح طریقہ معلوم ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ مہنگی چیز ایک غلطی سے خراب ہوجاتی ہے؟

گرمیاں ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں اور بارش کے موسم میں نمی کی سطح بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے پنکھے اور کولر مؤثر طریقے سے کام نہیں کر پاتے۔ اس دوران ایئر کنڈیشنر (AC) بہتر کارکردگی دکھاتا ہے کیونکہ اس کی ہوا خشک ہوتی ہے، جو ہمیں تازگی اور ٹھنڈک کا احساس دلاتی ہے۔

اس لیے اے سی کی حفاظت اور درست استعمال بہت ضروری ہے تاکہ یہ زیادہ دیر تک بہترین کارکردگی دے سکے۔چاہے موسم جیسا بھی ہو، اگر اے سی کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ جلد خراب ہو سکتا ہے۔

ایئر کنڈیشنر (AC) ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے، لیکن اکثر لوگ اس کے استعمال میں چھوٹی چھوٹی غلطیاں کر کے مہنگے نقصان کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ان میں سب سے عام اور خطرناک غلطی یہ ہے کہ اے سی کو براہ راست پاور سوئچ سے بند کر دینا۔ اس سے نہ صرف کمپریسر بلکہ اےسی کے دیگر اہم پرزے بھی متاثر ہوتے ہیں، جس سے اس کی لائف کم ہو جاتی ہے اور مرمت کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔

کمپریسر کی تبدیلی مہنگی ہوتی ہے اور اگر یہ خراب ہو جائے تو گرمیوں میں پریشانی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا اے سی زیادہ دیر تک ٹھنڈی ہوا دے، تو اس کی کولنگ کی صلاحیت برقرار رکھنا ضروری ہے۔ لیکن سوئچ سے اے سی بند کرنے کی عادت کولنگ سسٹم کو جلدی خراب کر سکتی ہے جس کی وجہ سے اے سی کی ٹھنڈی ہوا کم ہو جائے گی۔

زیادہ تر لوگ جلدی یا سہولت کے لیے ریموٹ کنٹرول کے بجائے مین سوئچ سے اے سی بند کر دیتے ہیں، لیکن یہ طریقہ بالکل غلط ہے۔ جب آپ اےسی کو ریموٹ سے بند کرتے ہیں، تو یہ آہستہ آہستہ بند ہوتا ہے، جس سے کمپریسر اور موٹر محفوظ رہتے ہیں۔

لیکن اگر آپ اچانک پاور بند کرتے ہیں تو کمپریسر پر شدید دباؤ پڑتا ہے، جس سے اس کی عمر کم ہو جاتی ہے اور خراب ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کمپریسر اے سی کا سب سے قیمتی اور اہم حصہ ہے اور اس کی مرمت یا تبدیلی مہنگی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ، اے سی کے موٹر اور پنکھے بھی اچانک بجلی کٹنے سے متاثر ہوتے ہیں۔ الیکٹرک پارٹس جو خاص طور پر اے سی کے لیے بنائے گئے ہوتے ہیں، انہیں بار بار سخت طریقے سے آن اور آف کرنے سے نقصان پہنچتا ہے، جو آپ کی مرمت کے بل میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

صحیح طریقہ یہی ہے کہ اے سی کو ہمیشہ ریموٹ سے بند کریں، تاکہ یہ آہستہ آہستہ بند ہو اور اس کے تمام پرزے محفوظ رہیں۔ اس عادت سے نہ صرف آپ کے اے سی کی عمر بڑھتی ہے بلکہ آپ مہنگی مرمت سے بھی بچ جاتے ہیں اور گرمی کے دنوں میں ٹھنڈک کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

لہٰذا، اگلی بار جب آپ اے سی بند کریں تو ریموٹ کا استعمال کریں اور اسے مین پاور سوئچ سے اچانک بند کرنے کی غلطی نہ کریں۔ یہ چھوٹا سا احتیاطی قدم آپ کے اے سی کو لمبے عرصے تک چلانے میں مدد دے گا اور آپ کے پیسے اور وقت کی بچت کرے گا۔

مزید خبریں