هفته,  15 مارچ 2025ء
آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے موت کی پیشگوئی کرنے وا لی ویب سائٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اللّٰہ کے سوا یہ کوئی نہیں جانتا کہ کس انسان کی موت کب ہوگی، کسی فرد کی موت کب واقع ہوگی اس کے بارے میں کہنا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں، لیکن “ ڈیتھ کلاک“ نامی ایک ویب سائٹ کا دعویٰ کیا ہے کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موت کی پیشگوئی کر سکتی ہے۔

اس ویب سائٹ کا ایڈوانسڈ لائف ایکسپیننسی کیلکولیٹر کسی بھی شخص کا ملک، تاریخ پیدائش، جنس، وزن، تمباکو نوشی اور شراب نوشی کی عادت کے بارے میں تفصیلات پوچھنے کے بعد موت کی تاریخ کی پیشگوئی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اس ویب سائٹ پر لمبی زندگی گزارنے کی تجاویز بھی دی جاتی ہیں ۔ جن میں صارفین کو مناسب وزن برقرار رکھنے، تمباکو نوشی و شراب نوشی سے گریز کرنے اور دن میں کم از کم 30 منٹ ورزش کرنے کا مشورہ بھی دیتی ہے۔

جی ہاں واقعی ڈیتھ کلاک نامی ایک اے آئی ایپ کو جاری کیا گیا ہے جو صارفین میں کافی مقبول ہوئی ہے۔ جولائی میں لانچ ہونے والی ایپ کو اب تک ایک لاکھ 25 ہزار بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔

اس ایپ میں استعمال ہونے والے اے آئی ماڈل کو اوسط عمر کے حوالے سے ہونے والی 12 سو سے زائد تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا سے تربیت دی گئی ہے۔ ان تحقیقی رپورٹس میں 5 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

یہ غذا، ورزش، تمباکو نوشی، تناؤ کی سطح اور نیند سمیت متعدد دیگر تفصیلات کو استعمال کرکے موت کی تاریخ کی پیشگوئی کرتی ہے۔

اسے بنانے والے ڈویلپر برینٹ فرانسن کے مطابق یہ ایپ لوگوں کو اپنا خیال رکھنے کے لیے تیار کرتی ہے

’دیتھ کلاک‘ نامی ویب سائٹ نے صارفین کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے صرف تفریح ​​کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ایڈوانسڈ لائف ایکسپیننسی کیلکولیٹر آپ کی موت کی اصل تاریخ کی پیش گوئی نہیں کرسکتا ہے

مزید خبریں