اتوار,  01 دسمبر 2024ء
اب قبل از پیدائش بچوں کی ذہانت چیک کرائیں، وہ بھی 50 ہزار ڈالرز میں

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا میں ایک اسٹارٹ اپ کمپنی Heliospect Genomics جوڑوں سے 50,000 ڈالرز اس مقصد سے چارج کررہی ہے جس میں وہ قبل از پیدائش بچوں کی ذہانت اور سیگر خصلتیں جانچ سکیں گے۔
والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ یہ یقینی بنا سکیں کہ بچے کا آئی کیو اوسط سے زیادہ ہے یا مناسب ہے؟۔ حال ہی میں امریکی کمپنی یہ خواہش کو حقیقت میں بدلنے کیلئے تیار ہے جہاں جوڑے بچے کی پیدائش کے بعد نہیں بلکہ قبل از پیدائش ہی جینیاتی ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ جان سکیں گے۔
اگرچہ یہ سروسز اور بھی کئی ادارے فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم ایک جینیاتی پیش گوئی کرنے والی کمپنی نے اپنی خدمات ان والدین کو فروخت کرنا شروع کر دی ہیں جو اس کی قیمت کو برداشت کر سکتے ہیں جو کہ 50،000 ڈالرز ہے۔
Heliospect Genomics نے ممکنہ طور پر ایک درجن سے زائد والدین کو اپنی خدمات پیش کی ہیں جو ان وٹرو فرٹیلائزیشن سے گزر رہے ہیں۔
کمپنی جوڑوں سے ان کے قبل از پیدائش بچوں میں IQ اور دیگر خصائص کی جانچ کیلئے 100 ایمبریوز کی اسکریننگ کی مد میں 50,000 ڈالرز تک چارج کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس لائنز میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد، شہریوں کی صحت کی حفاظت کے لیے اقدامات

مزید خبریں