منگل,  10  ستمبر 2024ء
بلاول کی طرح کا منشور ہم 1 دن میں لکھ دیتے: عرفان صدیقی

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما و کالم نگار عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری سمجھتے ہیں کہ ان کی طرح کا منشور ہمیں دے دینا چاہیے تھا تو ایسے 10 نکات تو ہم ایک دن میں لکھ کر دے دیتے۔

ان کا کہنا ہے کہ 10 نکات تو ہم نواز شریف، مریم نواز یا شہباز شریف کو دے دیتے کہ وہ جلسے میں سنا دیں، یہ تو آسان کام تھا۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا ہے کہ انتخابی منشور کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنی ہوتی ہیں، کسی پارٹی نے اب تک تحریری منشور جاری نہیں کیا۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا منشور دو تین دن میں آ جائے گا، ہمارے دور میں بڑے دھرنے ہوئے کوئی کچھ نہیں کر سکا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News