هفته,  23 نومبر 2024ء
جے یو آئی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف تحریک تیز کرنے کا مشن 

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)ے یو آئی کا الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک تیز کرنے کا مشن ،مولانا فضل الرحمن دو روزہ دورہ پر آج رات لاہور پہنچیں گے۔ترجمان جےیوآئی پنچاب حافظ غضنفر عزیزکاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری اور طارق خان بلوچ بھی ہونگے۔

کل دوپہر مولانا فضل الرحمن جے یو آئی پنجاب کے وکلا کنونشن سے خطاب کرینگے،وکلاکنونشن میں جےیو آئی کی دیگر قیادت اور سینئرقانون دان بھی خطاب کرینگے۔ ترجمان جےیوآئی کامزیدکہناتھاکہ مولانافضل الرحمان کل شام قومی اور صوبائی اسمبلی امیدواران کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب بھی کرینگے۔ پرسوں7مارچ کو سربراہ جے یو آئی صوبائی مجلس عمومی و امیدواران کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔مولانا فضل الرحمن کے دورہ لاہور کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا

مزید خبریں