کراچی(روشن پاکستان نیوز) ایم کیوایم کے مرکزی راہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔
زاہد ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن کی تاریخ رقم کی ہے۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تیسری عالمی جنگ کو روک کر اسلامی امہ، خطے اور دنیا کو جنگ کی تباہی سے بچایا ہے۔
زاہد ملک نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خاموش مگر نتیجہ خیز کوششوں کے باعث دنیا کے سات ارب سے زائد انسانوں کی زندگیاں اور معیشت محفوظ رہی ہیں اور ان کی خدمات کو عالمی سطح پر امن کے نوبل انعام سے نوازا جانا چاہیے۔










