بدھ,  18 فروری 2026ء
نوابزادہ میر اسراراللّٰہ زہری کی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات، عیادت اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  نوابزادہ میر اسراراللّٰہ زہری، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) اور سابق سینیٹر و وفاقی وزیر نے مولانا عبدالغفور حیدری، مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام (ف) و رکن قومی اسمبلی سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی۔

ملاقات کے دوران نوابزادہ میر اسراراللّٰہ زہری نے مولانا عبدالغفور حیدری کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے مرکزی و صوبائی ونگز کے عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نوابزادہ میر خالد خان مگسی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید خبریں