اسلام آباد(روشن پاکستاسن نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے رمضان المبارک کی آمد پر عالمِ اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بابرکت مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا پیغام لے کر آتا ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، شکرگزاری، ہمدردی اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور معاشرے میں امن و ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ترغیب دیتا ہے۔
زرداری محسنِ جمہوریت، آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس بنانا احسن اقدام ہے، سحرکامران
سحر کامران نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے کی برکتوں سے ہم سب کی زندگیاں منور فرمائے اور پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کو دائمی امن، خوشحالی، استحکام اور ترقی عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں باہمی محبت، رواداری اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کا عملی پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اس مقدس مہینے میں ضرورت مندوں کی مدد کریں اور معاشرے میں بھائی چارے اور اخوت کو فروغ دیں۔











