اتوار,  15 فروری 2026ء
سید ندیم منصور کا اسلام آباد میں شہری مسائل پر حکومت پر تنقید، بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

اسلام آباد (عرفان حیدر) ایم کیو ایم پاکستان کے صدر اور نیشنل اسمبلی کے رکن سید ندیم منصور نے پریس کانفرنس اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد کے شہری مسائل مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی کچھ پالیسیوں کی حمایت کی، تاہم کہا کہ جب ذاتی رائے ہو تو کھل کر بات کرنی چاہیے۔

سید ندیم منصور نے درج ذیل نکات پر زور دیا:

  1. سولر صارفین کے لیے نئے قوانین پر حکومت کا اپنے وعدے سے پیچھے ہٹنا قابل قبول نہیں۔

  2. گھروں کو گرانا اور متاثرین کو کوئی متبادل فراہم نہ کرنا سراسر زیادتی ہے، خاص طور پر وہ افراد جو برسوں سے وہاں رہ رہے تھے۔ ان میں رکشہ ڈرائیور، سیکیورٹی گارڈ، ہسپتالوں کے نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دفاتر کے ملازمین شامل تھے۔

  3. درختوں کی بے دردی سے کٹائی ماحولیات کے لیے نقصان دہ ہے، نئے لگائے گئے درخت دس سال بعد ہی ماحولیاتی فوائد دے سکتے ہیں۔

  4. سرکاری ملازمین، ہسپتالوں کے پیرامیڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کے لیے اقدامات نہ ہونا تشویشناک ہے۔

  5. فائر برگیڈ، پانی کے ذخائر اور ڈیم کی کمی اور بجائے ان کے مہنگے کرکٹ اسٹیڈیم پر سرمایہ کاری حکومت کی ترجیح ہے۔ مزید براں، اشیائے ضروریہ مہنگی، سبزی، فروٹ اور آٹے چینی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور سیکورٹی کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

سید ندیم منصور نے اس کا حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک اور پروٹوکول کے کام کم کیے جائیں، اہم مہمانوں کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جائے، اور بجائے اسٹیڈیم کے ڈیم بنائے جائیں۔ تعلیم اور صحت پر توجہ دی جائے، اور ہر سیکٹر میں مفت ڈسپنسری فراہم کی جائیں۔

ترلئی کلاں خودکش دھماکہ: ایم کیو ایم پاکستان کے صدر سید ندیم منصور کا شدید مذمتی بیان

انہوں نے مزید کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ہر چوک پر فائر ہائیڈرنٹ ہونا چاہیے تاکہ لوگ ابتدائی طور پر خود آگ بجھا سکیں۔ نیز، میٹرک تک تعلیم مفت ہونی چاہیے اور بنیادی سہولیات عوام کے لیے دستیاب ہوں۔

یہ پریس کانفرنس شہریوں کے بڑھتے ہوئے مسائل اور بنیادی سہولیات کی کمی پر حکومت کو خبردار کرنے کے تناظر میں منعقد کی گئی۔

مزید خبریں