جمعه,  13 فروری 2026ء
پاکستان اسلامک ریپبلیکن پارٹی کی اسلام آباد میں اہم مشاورتی میٹنگ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسلامک ریپبلیکن پارٹی کے چیئرمین جناب اظہر محمود کی قیادت میں اسلام آباد میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں انفارمیشن سیکرٹری حضور بخش بلوچ، ڈسٹرکٹ اسلام آباد پارٹی آرگنائزر رانا جان زیب، ملک نظابت، ملک افتخار اور دیگر پارٹی ممبران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں اسلام آباد میں پارٹی سرگرمیوں، تنظیم سازی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک فعال اور مضبوط بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی اگلی میٹنگ ایک ہفتے کے اندر منعقد کی جائے گی، جس میں ڈسٹرکٹ اسلام آباد کے تمام نئے اور موجودہ پارٹی ممبران سمیت ڈسٹرکٹ کے پارٹی آرگنائزرز شرکت کریں گے۔

آئندہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اسلام آباد کی پارٹی باڈی کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور انشاءاللہ جلد ہی ڈسٹرکٹ اسلام آباد کی باقاعدہ تنظیم تشکیل دی جائے گی۔ میٹنگ میں پارٹی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی اپنے منشور کے مطابق اسلام آباد کی ترقی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

پارٹی ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ ممبرشپ مہم کو مزید تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو پارٹی کے وژن اور منشور سے جوڑا جا سکے۔
شرکاء نے اس عزم کے ساتھ میٹنگ کا اختتام کیا کہ انشاءاللہ ہم سب مل کر خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں