پشاور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوااسمبلی کیلئے امیدوار کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اختیار ولی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کیلئے ڈاکٹر عباداللہ ن لیگ کے امیدوارہوں گے،اپویزشن لیڈز کیلئے بھی ڈاکٹر عباد اللہ کو نامزد کیا گیا ہے،اے این پی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف سے رابطہ کرلیا ہے،اے این پی، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پی ملک حبیب نور نے کہاکہ ن لیگ سے مشاورت مکمل کرلی ہے،ڈاکٹر عباس اپوزیشن لیڈر کیلئے بہترین امیدوار ہیں، انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیا۔
مزید پڑھیں: این اے 154میں ن لیگ کے عبدالرحمان کانجودوبارہ گنتی میں جیت گئے
ڈاکٹر عباد اللہ پی کے 30شانگلہ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں،ڈاکٹر عباد اللہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی امیر مقام کے بھائی ہیں۔