جمعرات,  08 جنوری 2026ء
مذاکرات چاہتے ہیں تو عمران خان سے ملاقات کروا دیں، بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی مذاکرات چاہتا ہے۔ تو پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔ بصورت دیگر حالات آگے کیسے بڑھیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار صرف محمود خان اچکزئی کو دیا ہے۔ اور ملک میں واحد اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی ہے۔ جس کی کوئی مستقل مذاکراتی کمیٹی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بشریٰ بی بی سے اہل خانہ کی ملاقات ہونی چاہیے۔ اور پھر بانی پی ٹی آئی سے پارٹی لیڈر شپ کی ملاقات۔ جو لوگ اپنی طرف سے مذاکرات کی کوشش کرتے ہیں، اس کی مذمت نہیں کی جاتی، مگر وہ اقدامات پی ٹی آئی کی جانب سے نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو بڑی دھمکی دیدی

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی کوشش کی مگر اجازت نہیں دی گئی۔ میرے خیال میں مذاکرات ڈیڈ اینڈ کی طرف چلے گئے ہیں۔ اور مجھے نہیں معلوم کہ اب واپسی کیسے ہو گی؟۔

مزید خبریں