اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی سحر کامران نے سابق وفاقی وزیر آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سحر کامران نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آفتاب شعبان میرانی بااصول، بردبار اور جہدِ مسلسل پر یقین رکھنے والے رہنما تھے۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت اور جمہوری روایات کو اپنا مشن بنایا۔
مزید پڑھیں: جنوبی ایشیا میں امن کی تمام راہیں کشمیر سے ہو کر گزرتی ہیں، سحر کامران
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک مخلص، وفادار اور قابلِ احترام رہنما کھو دیا ہے، جن کی پارٹی اور عوام سے وابستگی مثالی رہی۔ ان کی سیاسی بصیرت اور خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
سحر کامران نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ دے۔











