اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کارکنان کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی غیرمشروط معافی مانگ لی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر کارکنان کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی غیرمشروط معافی مانگی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی معافی کے بعد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔
واضح ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان سے سخت سوال کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے صحافیوں کو بدکلامی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
واقعے کے بعد صحافی سراپا احتجاج تھے اور پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے غیرمشروط معافی مانگ لی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کی قیادت نے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیل نہیں، عدالتی جنگ، عمران خان کی رہائی یقینی ہے، بیرسٹر گوہر
ذرائع کے مطابق قیادت نے نعیم حیدر پنجھوتہ کے اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس دینے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔