لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جاپان دورے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش لسٹ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے،قومی مفادات پر حملے کرنے والے پاک جاپان سفارتی تعلقات پر حملہ آور ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے دورہ جاپان کیخلاف شرمناک مہم ملک دشمنی کی انتہا ہے ،سرکاری دورے میں شامل ارکان کے علاوہ دیگر نے اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کیے۔
جاپان سے تعلقات کے نئے دور پر لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے،اللہ کے فضل سے وزیراعلیٰ عوام اور صوبے کی ترقی کے لئے کام کرتی رہیں گی۔
حاسدین کے پاس صرف جھوٹ اور پراپیگنڈہ ہی رہ گیا ہے،انہیں مبارک ہو۔
مزید پڑھیں: ثقافتی سفارتکاری، تعلیم اور سیاحت کا فروغ عوام کو قریب لاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب