لاڑکانہ(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے نئے منصوبے لا رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کی یونین کونسل وارث ڈینو پہنچ گئے۔ انہوں نے گاؤں خیر محمد بروہی اور سیلاب متاثرین کے لیے زیرتعمیر گھروں کا دورہ کیا۔
بلاول بھٹو نے گاؤں خیر محمد بروہی کے مختلف علاقہ مکینوں سے خیریت دریافت کی۔ اور گاؤں خیر محمد بروہی کے علاقہ مکینوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مساجد کا انہدام: اداکارہ مشی خان نے پیغام میں لوگوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت وہ وعدہ پورا کر رہی ہے۔ سندھ میں کافی لوگوں کو گھر مل گئے ہیں اور کچھ گھر بن رہے ہیں۔ جبکہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد گھروں کی تعمیر مکمل ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گھروں کی تعمیر کے بعد ان پر سولر سسٹم نصب کرے گی۔ جبکہ عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے نئے منصوبے لا رہے ہیں۔