هفته,  23 نومبر 2024ء
آئندہ ماہ کون کونسی جماعت کےکتنےسینیٹرریٹائرہوں گے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)آئندہ ماہ کون کونسی جماعت کےکتنےسینیٹرریٹائرہوں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں۔نجی ٹی وی کےمطابق مارچ میں 52 ارکان ریٹائر ہوں گے، 48 نشستوں پر انتخاب ہوگا سینیٹ میں آئندہ ماہ کی 11تاریخ کو 52 ارکان کی مدت مکمل ہوجائے گی۔

رپورٹ کےمطابق مارچ 2024 میں مسلم لیگ ن کے 13 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔پیپلزپارٹی کے 12، آزاد 9، پی ٹی آئی کے 8 سینیٹرز ریٹائرڈ ہو ں گے۔ اسلام آباد سے 2 اور فاٹا کے 4 سینیٹرز بھی ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: عون چوہدری یا سلمان اکرم راجہ، الیکشن کمیشن نے این اے 128 سے متعلق اپیل کا فیصلہ دے دیا

جے یو آئی ایف کے 2، نیشنل پارٹی کے 2،ایم کیو ایم پاکستان کا ایک سینیٹر ریٹائرڈ ہوجائے گا۔اسی طرح مسلم لیگ فنکشنل اورجماعت اسلامی کابھی ایک ایک سینیٹرریٹائرڈہوجائےگا۔ واضح رہےکہ فاٹا کے انضمام کے بعد باقی 4 سینیٹرز بھی اس بار ریٹائر ہو رہے ہیں۔ فاٹا کے انضمام کے بعد سینیٹ کا ایوان 96 سینیٹرز پر محیط ہوگا۔

مزید خبریں