اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
فیصلے کس کی مشاورت سے ہورہے ہیں؟راناثنااللہ نے بتادیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ(ن)کے رہنما راناثنااللہ نے کہاہےکہ تمام فیصلے نوازشریف کی مشاورت سے ہورہے ہیں اتحادی حکومت اچھاکرے گی تو سب کو کریڈٹ ہوگا،براکرے گی تو سب کوڈس کریڈٹ ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ یہ ایک اتحادی حکومت ہے جس میں تین بڑے پارٹنرن لیگ،پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ہیں،اتحادی حکومت اچھاکرے گی تو سب کو کریڈٹ ہوگا،براکرے گی تو تو سب کوڈس کریڈٹ ہوگا۔

مزید پڑھیں: عامر خٹک راولپنڈی، مریم خان ملتان کی کمشنر تعینات

انہوں نے کہاکہ کچھ چیزیں طے ہونے کے بعد پبلک ہوگئیں ،کچھ نہیں ہوئیں،تمام فیصلے نوازشریف کی مشاورت سے ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے 13 جماعتوں کی حکومت 16 ماہ چلائی،پی ٹی آئی نہ کسی کے ساتھ بیٹھناچاہتی ہے نہ بات کرناچاہتی ہے ، کوئی ہمیں مسائل حل کرنے نہیں دے گا تو خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔

مزید خبریں